سوشل میڈیا کا غلط استعمال، عائزہ خان نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی (آئی این پی) اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے بعد ہونے والے نقصانات پر اظہار فکر کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔انسٹاگرام اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات پر بات کی اور لکھا کہ،اپنی سیکورٹی کیلئے نجی معلومات، گھر کا پتا، گاڑی کا نمبر اور روزمرہ کے مقامات اور بچوں کی تفصیلات کو نجی رکھیں کیونکہ یہ بالکل بھی محفوظ نہیں ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ،اب وقت بدل چکا ہے لہذا سوشل میڈیا پر ان معلومات کو کم سے کم شیئر کریں کیونکہ اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ جو ناظرین آج آپ کے پاس ہیں، وہ وہ لوگ نہیں ہیں جنہیں آپ نے خود چنا تھا بلکہ وہ دنیا کے ہر کونے سے ہیں۔عائزہ خان نے اپنے چاہنے والوں سے اس بات کا خیال رکھنے کا وعدہ لیتے ہوئے کیپشن کا اختتام اس طرح کیا کہ،آئیے ہم سب اس بات کی ذمہ داری لیں کہ ہم کیا شیئر کر رہے ہیں اللہ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے اور نیک صحبت عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں