گلگت(سٹاف رپورٹر)نومل نلتر شاہراہ پر تیز رفتار مزدہ گاڑی نے بچی کو کچل دیا۔ زخمی حالت میں پی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ چھلس داس فیض آباد میں مزدہ گاڈی کی ٹکر سے چھوٹی بچی زخمی ہونے پر عوام نے گلگت تا نومل شاہراہ کو فیض آباد کے مقام پر بند کر دیا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ چھلمس داس میں فیض آباد میں سڑک پر سپیڈ بریکرز نصب کئے جائیں تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے۔ صبح سے سہ پہر تک سڑک کی بندش سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں عوام نے سپیڈ بریکرز نصب کرنے کے مطالبے کے ساتھ سڑک کو ٹریفک کے لئے واگزار کیا۔
گلگت،تیزرفتارگاڑی کی ٹکر سے بچی زخمی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
