گلگت،پولیس کی بہترین کارروائی،قتل کا ملزم 48گھنٹے میں گرفتار

گلگت(سٹاف رپورٹر) جوٹیال حیدری محلہ میں رونما ہونے والے اندوہناک واقعے کے مبینہ مرکزی ملزم کو پولیس نے 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ڈی پی او جوٹیال نے میڈیا کو بتایا کہ دو روز قبل جوٹیال میں قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔ مبینہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوا تھا۔ جوٹیال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ملزم کی لوکیشن معلوم کی اور نگر پولیس کے اشتراک سے کامیاب آپریشن کے زریعے جوٹیال واقعے کے مرکزی ملزم کو نگر ہسپر سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے خلاف اے ٹی اے سمیت مختکف دفعات لگائی گئی ہیں اور تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل جوٹیال حیدری محلہ میں رات گئے فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں