عطا آباد جھیل ،غیر ملکی سیاح کی ویڈیو پر چیف سیکریٹری کا نوٹس

گلگت( نامہ نگار خصوصی) غیر ملکی سیاح کی عطا آباد جھیل پر واقع نامی گرامی ہوٹل کے نکاسی کا پانی جھیل پر جانے کی ویڈیو پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے نوٹس لے لیا۔ گلگت بلتستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی سمیت دیگر محکموں کی دوڑیں لگ گئی۔ غیر ملکی سیاح کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں سیوریج کا پانی عطا آباد میں بہہ رہا ہے اور جھیل کو آلودہ کر رہا ہے۔ واضح رہے محکمہ تحفظ ماحولیات گلگت بلتستان نے عطا آباد جھیل پر واقع ہوٹل کو ماحولیاتی قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی کے لئے ضلعی انتظامیہ کو بار ہا خطوط لکھ چکی ہے۔گزشتہ سال بھی محکمہ تحفظ ماحولیات گلگت بلتستان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کو ارسال کردہ خط میں موقف اپنایا کہ عطا آباد جھیل پر پریشان کن صورت حال کا سامنا ہے جھیل کنارے واقع نامی گرامی ہوٹل کی جانب سے جھیل میں سیوریج کا پانی چھوڑا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹل کے گٹر سوک پٹ بھرنے اور پانی باہر نکلنے سے بدبو پھیلنے سے صحت اور ماحول کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ مزید یہ کہ ہوٹل انتظامیہ کی غیر ذمہ دارانہ عمل سے نہ صرف قدرتی حسن ماند پڑ رہا ہے جھیل اور ارد گرد کے ماحول کو آلودہ کرنے کا موجب بھی بن رہا ہے۔ بلکہ ماحولیاتی نظام کے لئے خطرہ کا باعث ہیں۔ ہوٹل کی جانب سے برتی گئی ماحولیاتی لاپرواہی کو دور کرنے۔ فضلہ کو ٹھکانے لگانے اور سیوریج کے لئے دیر پا نظام وضع کرنے کے طریقوں کو یقینی بنانے کے لئے فوری کارروائی عمل میں لانے کی گزارش کی گئی تھی۔ ہوٹل انتظامیہ جھیل کنارے پڑے فضلہ کو ٹھکانے لگانے اور ساک پٹ کو درست کرنے اور سیوریج کا پانی جھیل میں ڈالنے کے سدباب تک ہوٹل کو بند کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں