گلگت،گاڑی دریا میں گرگئی، پانچ افراد لاپتہ، چار زخمی

گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت کے نواحی گاوں شیکوٹ سے گلگت آتے ہوئے پسنجر سے بھرا کیری ڈبہ ہرپون کے قریب بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوا اور دریا سندھ میں جا گرا جس کے نتیجے میں 9 افراد دریا برد ہوگئے افسوس ناک حادثے میں چار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جس میں سے دو زخمی دریا میں تیراکی کرکے خود کو دریا کے بے رحم موجوں سے بچانے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ واقعہ میں خالد نامی ڈرائیور سمیت پانچ افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے کام جاری ہیں واقعہ میں لاپتہ ہونے والوں میں تین کا تعلق گاوں شکیوٹ سے ہے جبکہ دو افراد کا تعلق شروٹ سے ہے حادثے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 گلگت کے اہلکار ایمبولینسز سمیت موقع پر پہنچ گئے اور تلاش شروع کیا ہے دوسری طرف مقامی رضاکاروں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف تھے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی لاپتہ کسی بھی فرد کا دریا میں تلاش کرنے میں کامیابی نہ مل سکی یاد رہے واقعہ میں زخمی چار افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے واقعہ پر وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے گہرے دوکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہےr:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں