امریکہ نے ایران کی تین ایٹمی تنصیبات پر فضائی حملہ کر دیا

America attack on iran

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائیہ نے ایران کی تین اہم ایٹمی تنصیبات پر کامیاب حملہ کیا ہے، جن میں فوردو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق یہ حملہ مکمل طور پر کامیاب رہا اور تمام امریکی طیارے بحفاظت ایرانی فضائی حدود سے نکل چکے ہیں۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ فوردو کی تنصیب کو بنیادی ہدف بنایا گیا، جہاں بموں کا مکمل ذخیرہ گرایا گیا۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب دنیا میں کشیدگی اپنے عروج پر تھی، اور عالمی برادری ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتے تناؤ کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہی تھی۔

ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کو “عظیم امریکی جنگجو” قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی اور دعویٰ کیا کہ “دنیا کی کوئی اور فوج یہ کام نہیں کر سکتی تھی۔”

حیرت انگیز طور پر، انہوں نے اس حملے کے بعد امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا:
“اب وقت ہے امن کا!”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں