امریکی حملے کے بعد ایران کی اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں کی بارش، کئی زخمی

ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں کی بارش کر دی جس سے کم از کم 90 افراد زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب سمیت اسرائیل بھر میں جنگی سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں اور فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی شہر حیفا پر متعدد ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں، تل ابیب میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایران کے تازہ میزائل حملوں سے اسرائیل کےمختلف حصوں میں نقصانات ہوئے ہیں۔یہ بھی پڑھیں ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی حملے کے بعد صبح اسرائیل پر جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق حیفا اور تل ابیب میں اسرائیل کے 14 اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا، یہ حملے اب تک کے سب سےکامیاب حملوں میں سے ایک ہیں۔ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حیفا میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے قادر-ایف میزائلوں سے حملہ کیا گیا، حملے میں اسرائیلی فوج کی سافٹ ویئر کمپنیوں کے دفاتر،پاور پلانٹ، آئل ریفائنری، ائیربیس، اسرائیلی سائبر کمانڈ سمیت رافائل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق حملوں میں تل ابیب اور حیفا سمیت متعدد اسرائیلی علاقوں میں عمارتوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، ایران نے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے میں 20 سے 40 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، اسرائیل کے 400 سے زائد شہروں، قصبوں اور علاقوں میں جنگی سائرن بجائے گئے۔ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اسرائیل پر جوابی حملے میں جدید خیبر ‘ میزائل استعمال کیا گیا ہے، خیبر میزائل کی وڈیو بھی جاری کردی۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملوں کے لیے جدید ترین خیبر میزائلوں کا استعمال کیا ہے، ایران کی جانب سے خیبر میزائل کے استعمال کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔یورو نیوز کے مطابق خیبر میزائل خرمشہر میزائل فیملی کی تازہ ترین نسل ہے، یہ 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ بغیر کسی پیچیدہ لانچر کے گہرائی میں موجود اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے، جو کسی بھی پیشگی حملے یا جوابی کارروائی میں اسے ایک اہم ہتھیار بناتا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے تازہ میزائل حملوں کے نتیجے میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ حالیہ میزائل حملوں میں اسرائیل کے بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، ساتھ ہی حیتیاتی تحقیقی مرکز، اہم معاون اڈوں، اور مختلف سطحوں پر موجود کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز پر بھی حملے کیے گئے۔واضح رہے کہ آج صبح امریکا نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں