گولڈ کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ

ملک میں مسلسل دو روز کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 665 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 68روپے ہو گیا۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 330 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں