مالی سال 2025 میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ8 ہزار 500 روپے بڑھ گیا

رواں مالی سال سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال 2025 میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ8 ہزار 500 روپے بڑھا ہے۔

رواں مالی سال کےاختتام پر فی تولہ سونےکا بھاؤ 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے ہے جبکہ مالی سال 2024 کے اختتام پر فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ41 ہزار 700 روپے تھا۔

اسی طرح مالی سال 2025 میں 10 گرام سونے کی قیمت 93 ہزار 201 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 240 روپے ہوگئی جبکہ مالی سال 2024 کے اختتام پر 10گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے تھا۔

دوسری جانب مالی سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 956 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 282 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال فی اونس سونے کا بھاؤ 2 ہزار 326 ڈالر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں