وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7 روپے 41 پیسےکمی کا ریلیف ختم ہوگیا۔
گزشتہ سال اپریل میں وزیر اعظم نے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنےکا اعلان کیا تھا۔ ریلیف ختم ہونے کے بعد آج سے میٹر گزشتہ سال کی گرمیوں والی قیمت پر چلےگا۔
شہریوں نے شکوہ کیا ہےکہ حکومت کی جانب سے تو یہ تاثر دیا گیا تھا کہ یہ کمی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کی گئی ہے ، مگر یہ تو عارضی ایڈجسٹمنٹ ثابت ہوئی ہے ، بجلی کی قیمت میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے۔