بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کیا جا رہا ہے، عمران خان نے 26 ویں ترمیم پر بات کی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا 26 ویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، جو اسمبلی میں بیٹھے ہیں وہ چوری کے ووٹوں سے بیٹھے ہیں۔علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا میڈیا کی آواز بند کر دی گئی ہے، اب 27 ویں ترمیم لائی جا رہی ہے، آہستہ آہستہ عوام کی آواز بند کر دی ہے۔ہمشیرہ عمران خان نے کہا کہ غلامی کے نظام سے بہتر ہے زندگی جیل میں گزاریں۔علیمہ خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 26 اراکین کو بین کر دیا گیا، ہم بانی کی ہر تحریک میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے حقوق نہیں دیئے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی ہے۔
26 ویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہوگئے، بانی کو مائنس کیا جا رہا ہے: علیمہ خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
