راجستھان: بھارتی ائیرفورس کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

ریاست راجستھان میں بھارتی ائیرفورس کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر فورس کا جیگوار طیارہ راجستھان کے شہر چھرو میں گرکر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا جب کہ 2 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی افراد کا بتانا ہے کہ جائے حادثہ پر زور دار دھماکے کے بعد دھواں اٹھتے دیکھا گیا جس کے بعد مقامی لوگ اور ریسکیو حکام حادثے کی جگہ پر پہنچے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ائیر فورس حکام نے بھی راجستھان میں جیگوار لڑاکا طیارہ گرنےکی تصدیق کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال یہ تیسرا بھارتی جیگوار طیارہ ہے جو گر کر تباہ ہوا اور اس سے قبل ایک طیارہ مارچ اور ایک اپریل میں بھی گر کر تباہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں