کراچی (آئی این پی) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی ریپ گلوکارہ ہیں، جنہوں نے ماضی میں لڑکے کی آواز میں ایک مکمل ریپ البم ریلیز کی تھی، جو کافی مقبول بھی ہوئی۔ ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسے ڈرامے بنتے تھے جنہیں کرکے مزہ آتا تھا، لیکن اب ہماری عمر کی خواتین کو زیادہ تر ایسے کردار ہی دیے جاتے ہیں جو منفی ہوتے ہیں اور جنہیں دیکھ کر وہ یہی سوچتی ہیں کہ بہتر ہے اداکاری سے وقفہ ہی لے لیا جائے۔بشری انصاری نے یہ بھی بتایا کہ انہیں گانے کا بھی بہت شوق ہے اور جب ان کی بیٹیاں بہت چھوٹی تھیں، اس وقت دنیا بھر میں ریپ گانوں کا نیا ٹرینڈ آیا تھا تو انہوں نے لڑکے کی آواز میں ایک پوری ریپ البم ریلیز کی تھی اور وہ پاکستان کی پہلی ریپ گلوکارہ ہیں۔ان کے مطابق وہ البم کافی کامیاب ہوئی تھی اور لوگوں نے اسے بڑی تعداد میں خریدا تھا۔بشری انصاری کا مزید کہنا تھا کہ ان کا آج کل ایک اور چیز کرنے کا بہت دل چاہ رہا ہے، کسی بھی دن وہ لڑکا بن کر بائیک پر بیٹھ کر گھر سے نکل جائیں گی۔
بشریٰ انصاری: پاکستان کی پہلی ریپ گلوکارہ کا انکشاف اور اداکاری سے بیزاری کا اظہار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
