جنوبی وزیرستان:قبائل اوردہشتگردوں میں جھڑپ،قبائلی رہنما کا بھائی شہید

جنوبی وزیرستان دژہ غونڈئی میں دہشتگردوں اور قبائلی رہنما ملک عاشق نور کے قبیلے کے درمیان جھڑپ میں ملک عاشق نور کے بھائی جان کی بازی ہار گئے، دوسرا بھائی زخمی ہوگیا، دہشت گردوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا، ایک کمانڈر موقع پر ہلاک، متعدد دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان دژہ غونڈئی میں دہشت گردوں اور قبائلی رہنما ملک عاشق نور کے قبیلے کے درمیان جھڑپ کا وقعہ پیش آیا ہے، اس جھڑپ میں ملک عاشق نور کے بھائی جان کی بازی ہار گئے ہیں، جب کہ ان کا دوسرا بھائی زخمی ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں دہشتگردوں کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا، دہشتگردوں کا ایک کمانڈر موقع پر ہلاک ہوگیا اور متعدد دہشتگردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ملک عاشق نور کے 2 بھائی، صدراتی ایوارڈ یافتہ ملک اسلم نور اور ملک خادین بھی چند سال قبل دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہو چکے ہیں۔ملک عاشق نور کا تعلق احمدزئی وزیر قبیلیکی ذلی خیل شاخ سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں