لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا ہے۔
اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک تھیں۔آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات میں31 اگست تک توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دیتے ہوئے واپس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے4 اگست سے کھل گئے ہیں، پاکستان کے دیگرصوبوں میں بھی اسکول معمول کے مطابق کھل گئے ہیں، وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کریں، بچوں کو 3 ماہ تعلیم سے دور رکھنا ان کے مفاد میں نہیں، توسیع سے میٹرک کی کلاسز بری طرح متاثر ہوں گی۔