پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آھ (اتوار کو) ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا چھ بجے شروع ہوگا۔پاک نیوزی لینڈ سیریز کے آغاز سے قبل روایتی ویلکم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے شرکت کی ۔سیریز کے بقیہ چار میچز18 مارچ ڈنیڈن،21 مارچ آکلینڈ، 23مارچ مانٹ مانگونوئی اور 26 مارچ ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں قیادت کی تھی جو پاکستان نے دو ایک سے جیتی تھی۔پاکستان ٹیم میں شاداب خان ،محمد حارث،عمیر بن یوسف، حسن نواز،عبدالصمد،عرفان نیازی،خوشدل شاہ،عباس آفریدی، محمد علی، شاہین شاہ آفریدی،حارث رﺅف،سفیان مقیم، ابرار احمد ، جہانداد خان اور عثمان خان شامل ہیں۔حسن نواز اور عبدالصمد ڈومیسٹک کرکٹ میں متاثر کن کارکردگی کے سبب سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔پاکستان ٹیم نے کرائسٹ چرچ پہنچنے کے بعد کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن کیا ہے اور کپتان سلمان علی آغا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور وہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔سلمان علی آغا نے ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بارے میں کہا کہ ان کھلاڑیوں کا سلیکشن ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر ہوا ہے اور ان کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان ٹیم ہے اور یہ سیریز میں بے خوف کرکٹ کھیلے گی۔نیوزی لینڈ کی قیادت مائیکل بریسویل کررہے ہیں ان کی بھی بحیثیت کپتان یہ دوسری سیریز ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میں قیادت کی تھی جو دو دو سے برابر رہی تھی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں سات وہ کھلاڑی شامل ہیں جو حال ہی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلے تھے۔فاسٹ بولر بین سیئرز اور اسپنر اش سوڈھی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کائل جیمی سن اور ول او راک کا سلیکشن پہلے تین میچوں کے لیے ہوا ہے جبکہ میٹ ہنری فٹ ہونے کی صورت میں آخری دو میچوں میں دستیاب ہونگے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابتک44 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے 23 میچز جیتے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے19 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو میچز نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے ہیں۔ دریں اثنا سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول گراﺅنڈ میں روایتی ویلکم تقریب منعقد ہوئی پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں نے تقریب میں شرکت کی ۔تقریب میں کرائسٹ چرچ کے قدیمی موری ٹرائب کے نمائندوں نے شرکت کی نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہا پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ویلکم تقریب کے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں شرکت اور ثقافتی تبادلے کا حصہ بننا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، سلمان علی آغاکرکٹ کا کھیل آپسی محبت احترام اور روایت کے جذبے کو فروغ دیتا ہے، سلمان علی آغا تقریب میں میزبانوں نے پاکستانی ٹیم کو موری قبائل کی روایات اور تاریخی اہمیت بارے میں آگاہ کیا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
