اداکارہ علیزے شاہ نے شدید ٹرولنگ کے ماحول میں ایک جذباتی پیغام جاری کر کے سب کو حیران کردیا۔گزشتہ چند سالوں میں علیزے شاہ کو بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کے ساتھی اداکاروں اور ناظرین نے انہیں ان کے لباس کے انتخاب، وزن میں کمی اور ظاہری تبدیلیوں کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا۔ اب علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ٹرولنگ کے حوالے سے ایک جذباتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ تمام منفی تبصرے ان پر اثرانداز ہوتے ہیں اور انہیں تکلیف پہنچاتی ہیں۔علیزے نے مزید لکھا کہ ان کے لیے یہ بہت مشکل ہے جب لوگ ان کی شخصیت یا ظاہری حالت پر حملہ کرتے ہیں’ ، تاہم انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مہربانی کا سلوک کریں اور اپنی زندگیوں میں محبت اور حسن سلوک کو فروغ دیں۔
علیزے شاہ کا ٹرولنگ کے جواب میں جذباتی پیغام
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
