سابق جنرل منیجر KCBLکو ملازمت سے فارغ کرنا ظالمانہ فیصلہ، ایوب شاہ

غذر (بیورو رپورٹ)رکن گلگت بلتستان کونسل و چیئرمین قائمہ کمیٹی محمد ایوب شاہ نے سابق جنرل منیجر کے سی بی ایل سید غلام محمد کو نوکری سے فارغ کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے ادارے کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے انہوں نے کہا ہے کہ سابق جی ایم کے سی بی ایل کو کیس پہلے سے عدالت میں ہے ایسے میں ان کو ملازمت سے جبری فارغ کرنا افسوس ناک اور ظالمانہ فیصلہ ہے جس سے غذر کے عوام میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے ذمہ دار حکام اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لے کر ادارے کو تباہ ہونے سے بچائےں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں