سینئر اداکارہ بشری انصاری کا یوٹیوبر ڈکی بھائی کے اداکاروں کے بارے میں دیے گئے بیان کے بعد دلچسپ ردعمل سامنے آگیا۔بشری انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالکل خاموش بیٹھی مسکراتے ہوئے کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہیں اور جگجیت سنگھ کا گانا خاموشی خود اپنی صدا ہو سن رہی ہیں۔اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ خاموشی بہترین عمل ہے۔ان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کے اس دلچسپ ردعمل کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ بشری انصاری نے کچھ عرصے پہلے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے یہ ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کی بالکل سمجھ نہیں آتی اور میں ان لوگوں پر حیران ہوتی ہوں جو ان کا بنایا ہوا عجیب و غریب کانٹینٹ دیکھتے ہیں۔بعد ازاں ڈکی بھائی نے بشری انصاری کے اس بیان پر کہا تھا کہ میں بشری انصاری کو نہیں جانتا، مجھے ان کے بس چہرے سے معلوم ہے کہ یہ اداکارہ ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ٹی وی انڈسٹری کے اداکار اور اداکارائیں احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ڈیڈ لوگ ہیں، یہ ڈائریکٹرز کی انگلیوں پر ناچتے ہیں، ان کی اپنی کوئی محنت نہیں ہوتی، کردار حاصل کرنے کے لیے یہ بہت پاپڑ بیلتے ہیں۔یوٹیوبر نے مزید کہا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ٹی وی فنکاروں کے ڈرامے دیکھنے والے کون ہیں؟ ٹی وی کا دور ختم ہو چکا ہے
بشری انصاری کا یوٹیوبرڈکی بھائی کو خاموشی بھراکرارا جواب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
