آرمی چیف معیشت کی بحالی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم 28مئی والے ہیں اور یہ گیدڑ 9مئی والے ہیں، انہوں نے اپنے ملک اور فوج پر حملہ کیا،آرمی چیف معیشت کی بحالی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، ایس سی او اجلاس، 12 ممالک کے وزرائے اعظم کی آمد، چیمپئنز ٹرافی ثبوت ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ کوآرڈینیٹرزکے ڈویژنل،ضلعی اورتحصیل کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے اپنی سیاست کی خاطر ملک کے دفاعی ادروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے جب نقصان پہنچایا، اپنے ہی ملک کو پہنچایا، نوشہرہ کی ایک سیٹ کی جیت سب سے بھاری تھی، جب پی ٹی آئی کی حکومت عروج پر تھی تو مسلم لیگ ن نے نوشہرہ سے سیٹ نکالی،ہم نوازشریف اورشہبازشریف کے کارکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کہتا تھا یہ بہت روئیں گے اور بھاگیں گے، جہاں تعمیر وترقی کا نشان نظر آئے گا وہاں نوازشریف کی مہر ملے گی، ہم 28 مئی یوم تکبیر والے ہیں، نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کو شکست دی، جبکہ یہ 9 مئی والے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ کیپٹن شہید شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی تو مجھے نیند نہیں آئی، میں نے صوابی جاکر کیپٹن شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی پران کے بھائی سے معافی مانگی، دشمن نے خود لکھا کہ کیپٹن شیر خان نے بہادری سے مقابلہ کیا، انہوں نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے کیپٹن شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی، پہلے کہتا تھا عمران خان اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، گزشتہ دور فسطائیت کا تھا، بانی پی ٹی آئی بانی ہے نہ چیئرمین۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے ہر مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا ہے۔ پی ٹی آئی 11 سال میں خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی، فارنزک لیب تک نہ بنا سکی۔ پشاور دھماکوں کے نمونے آج بھی فارنزیک کے لیے لاہور بھیجے جاتے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ کے اربوں روپے خیبرپختونخوا میں ضائع کیے گئے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گروپس بننا شروع ہوگئے ہیں، یہ اپنے ملک کے ساتھ مخلص نہیں تو پارٹی کے ساتھ کیسے مخلص ہوسکتے ہیں، یہ بدبخت دعائیں مانگتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ ہوجائے، اگر ملک ڈیفالٹ ہوجاتا توپاکستان میں بیرونی پروازیں آنا بند ہوجاتیں، بینکوں کے باہر لائنیں لگی ہوتی۔انکا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی ٹیم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، پاکستان کی معاشی بہتری میں سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا بھی اہم کردار ہے، معیشت روزبہتر ہوتی جارہی ہے، آج عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہے ہیں ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر معیشت کی بحالی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایس سی او اجلاس کا انعقاد، 12 ممالک کے وزرائے اعظم کی آمد، چیمپئنز ٹرافی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ نوجوان میدان میں نکلیں اور مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں