لندن(آئی این پی)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کہ دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برطانیہ ہمارا ہم تجارتی شراکت دار ہے ،برطانوی حکام سے مختلف امور اور خصوصی طور پر ایران اور افغانستان کے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا جب کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ لندن میں پاکستانیوں کے پاسپورٹ کیلئے ون ونڈو سہولیات کا افتتاح کیا، دوسرے ممالک میں بھی ون ونڈ پاسپورٹ کی سہولیات فراہم کریں گے۔دوران گفتگو نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کرسکتا، بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو یہ رویہ جنگ تصور ہوگا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔علاوہ ازیں نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کے سامنے پہگام واقعے کے حقائق رکھے اور واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جب کہ انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کو دورہ پاکستان آنے کی دعوت دی: اسحاق ڈار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
