وزیراعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔حالیہ بارشوں کے بعد جاری امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش افراد کے شکرگزار ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا کٹھن مرحلہ ہے، پاک فوج سمیت تمام ادارے دن رات کام کر رہے ہیں، متاثرین کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتے تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، بہت جلد سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا، وفاقی وزرا متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، تمام متعلقہ اداروں اور افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں