کراچی (آئی این پی) سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید و ٹرولنگ سے تنگ آ کر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو خیرباد کہنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے حیرت انگیز انکشاف کردیا۔ علیزے شاہ نے چند روز قبل ہی اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے تصویریں ڈیلیٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کو خیرباد کہا تھا۔ اب سالہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر نئی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرولنگ، مستقل تنقید اور منفی رویے مجھے اب صرف جذباتی ہی نہیں بلکہ جسمانی طور پر بھی متاثر کر رہے ہیں، مجھے ان سب نے ایسی جگہ لا کر کھڑا کیا ہے کہ جہاں میں نے ناصرف سوشل میڈیا بلکہ اپنے ارد گرد افراد سے بھی خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں خود کو اس قدر ٹوٹا ہوا محسوس کر رہی ہوں کہ میں بیان بھی نہیں کر سکتی۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کے بعد اپنی بائیو بھی اپ ڈیٹ کی ہے جہاں واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ میں زندہ ہوں، پھر بھی کچھ نیوز چینل میرے والدین کو کال کر کے پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں مرچکی ہوں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ آپ تصور کریں کہ یہ میرے اور میری والدہ کےلئے کتنا تکلیف دہ ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے میری پرائیویسی دیں اور میرے والدین کو کال نہ کریں، خدارا کہانیاں گھڑنا بند کر دیں اور مجھے سانس لینے دیں۔
والدین سے کال کرکے میرے مرنے کا پوچھا جارہا ہے ‘ علیزے شاہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
