پہلگام حملے کا ایک مقصد پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں بندش ہے، نادیہ خان

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے پہلگام حملے کو پاکستانی ڈراموں کی بندش کا بہانہ قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

دورانِ گفتگو انہوں نے کہا کہ آج کل میں جو جو کہہ رہی ہوں وہ کچھ دنوں بعد صحیح ثابت ہو رہا ہے، پہلے کرکٹرز کو اشتہارات میں کاسٹ نہ کرنے کی بات اور اب پاکستانی فنکاروں کے پڑوسی ملک میں کام کرنے کے حوالے سے میرے بیانات بھی صحیح ثابت ہوئے۔

اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے کہ پہلگام حملے کی مختلف وجوہات میں سے ایک پاکستانی ڈراموں کا بھارت میں مقبول ہونا بھی ہے، یہ بات میں نے اپنے یوٹیوب پر بھی کی تھی۔

نادیہ خان کے مطابق بھارت نے یوٹیوب پر پہلے پاکستانی نیوز چینل تو بند کیے تھے لیکن اب پاکستانی ڈرامہ چینلز بھی بند کر دیے، جن کا اس حملے سے کچھ لینا دینا ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو تکلیف تھی کہ پاکستانی آرٹسٹ وہاں کام کر رہے ہیں یہاں کے ڈرامے زیادہ پسند کیے جا رہے ہیں، ان کی باتیں ہو رہی ہیں انہیں خطرہ محسوس ہوا تو پہلگام حملے کروا کر اسے بہانہ بنا لیا ان پر پابندی عائد کرنے کا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے سو فیصد یقین ہے بھارت نے یہ فالس فلیگ آپریشن کروایا ہے، اس لیے تو حملے کے 5 منٹ کے اندر اندر تحقیقات مکمل کرکے پاکستان پر الزام عائد کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں