پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

پی ایس ایل سیزن 10 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے ہرادیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 144 رنز کا ہدف 17ویں اوورز میں حاصل کرلیا ہے۔

پشاور زلمی کی طرف سے معاذ صداقت نے 33 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 49 گیندوں پر 53 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی ابتدائی 3 وکٹ 38 رنز پر گرگئیں، مچل اوون 6، صائم ایوب 1 اور محمد حارث 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، چوتھی وکٹ پر کپتان بابر اعظم اور معاذ صداقت کے درمیان چوتھی وکٹ پر 102 رنز کی شراکت رہی۔

کائل مائرز، بین ڈی وارشز، نسیم شاہ اور رائلی میریڈتھ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کے 7 میچز کے بعد 6 پوائنٹس ہوگئے ہیں، دوسری طرف اسلام آباد یونائیٹڈ کے 7 میچز کے بعد 10 پوائنٹس ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں