غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری انسانیت کے خلاف گھناﺅ نا جرم ہے‘ حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری انسانیت کے خلاف گھناﺅ نا جرم ہے۔انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ الاہلی عرب ہسپتال میں 500 افراد بشمول بچوں ، بیماروں سمیت طبی عملے کا قتل سفاکیت اور غیر انسانی فعل کی بدترین مثال ہے۔ اسرائیلی قابض افواج غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی کر رہی ہیں،دنیا صیہونی ریاست کی اس ظلم اور بربریت سے آنکھیں کیوں چرا رہی ہے، غزہ میں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ ہم اپنی آنکھوں سے ہوتا دیکھ رہے ہیں، عورتوں بچوں بوڑھوں اور معصوم لوگوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم اقوام متحد ہو کر اس ظلم و بربریت کا راستہ روکیں، اسرائیل کی جانب سے عالمی و انسانی قوانین کی پامالی دنیا کو جنگ کے شعلوں میں دھکیل رہی ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں