اسلام آباد(آئی این پی )ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔ماہ ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں علما کرام ، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گے۔مرکزی اجلاس کے ساتھ ساتھ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہوں گے، جہاں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنا پر ماہ ربیع الاول کے چاند کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 24 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول 1447 ہجری کا آغاز 25 اگست (بروز پیر ) متوقع ہے، چاند کی پیدائش 23 اگست صبح 11 بج کر 6 منٹ پر ہوگی، 24 اگست کی شام مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے۔
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو طلب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
