مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نوازشریف ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کا روڈ میپ دیں گے۔حمزہ شہباز نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ آباد والوں کو دل گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، اس پنڈال میں وہ بزرگ بھی ہیں جنہوں نے پاکستان بنتے ہوئے دیکھا، ہندوستان سے لاکھوں لوگ مملکت خداداد پاکستان میں آئے، پاکستان بنا تو بزرگوں، ماؤں، بیٹیوں اور جوانوں نے قربانیاں دیں۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ہم نے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، پاکستان کو بنے 75 سال ہوگئے، شاید اس قوم کی زندگی میں ایک فیصلہ کن موڑ آیا ہے، یہ ایسا فیصلہ کن موڑ ہے جہاں غلطی کی گنجائش نہیں، ہم نے صحیح محسن کا انتخاب کرنا ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ آج میرے نوجوان بیروزگار ہیں، بجلی کے مہنگے بل گھروں میں قیامت ڈھا رہےے ہیں، اشیاء خورونوش آسمان سے باتیں کررہی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے خود تو خودکشی نہیں کی عوام کو مجبور کردیا۔سابق وزیراعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ملک ایٹمی قوت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے طے شرائط کی خلاف ورزی کی، شہبازشریف آئی ایم ایف سے دربارہ معاہدہ نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوتا تو آج پٹرول کئی ہزار روپے لٹر ہوتا۔حمزہ شہباز نے کہا شاید آج ملک میں وہ حالات ہوتے جو ہم خواب میں بھی تصور نہیں کرسکتے تھے، شہبازشریف نے فیصلہ کیا ریاست کی عزت کو بچائیں گے، سیاست کو داؤ پر لگائیں گے، 1990ء کی دہائی میں پورے ساؤتھ ایشیا میں موٹروے کا نام و نشان نہیں تھا، نوازشریف کا ویژن تھا ہم لاہور سے اسلام آباد تک موٹروے بنائیں گے۔
نوازشریف ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کا روڈ میپ دیں گے: حمزہ شہباز
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
