صدر مسلم لیگ(ن)پنجاب وسابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ عوام نوازشریف کی واپسی کو اچھے دنوں کی واپسی سے تعبیر کرتے ہیں،ایک ہی لیڈر ہے جو درپیش مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے،21اکتوبرکا دن خوشحالی،ترقی اور عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہوگا۔بدھ کے روز مسلم لیگ (ن) کا سابق وزیراعظم کی 21اکتوبر کی آمد کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس ہوا،اجلاس میں صدر مسلم لیگ(ن)پنجاب وسابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ لاہور کے 8اکتوبر کو جلسہ نوازشریف کے 21اکتوبر کے استقبال کا ٹریلر تھا،21اکتوبرکا دن خوشحالی،ترقی اور عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام نوازشریف کی واپسی کو اچھے دنوں کی واپسی سے تعبیر کرتے ہیں،21اکتوبر کو عوام نوازشریف سے محبت کا ایک مرتبہ پھر اظہار کریں گے،عوام پہلے بھی تین مرتبہ نوازشریف کو ووٹ کے ذریعے وزیراعظم بنا چکے ہیں۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اس وقت ایک ہی لیڈر ہے جو درپیش مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے،پہلے بھی ہمیشہ کر دکھایا پھر ملک کو مہنگائی، غربت اور مشکلات سے نجات دلائیں گے۔
اکیس اکتوبرکا دن خوشحالی،ترقی اور عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہوگا، رانا ثنا للہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل