مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی اکانومی کو موٹر وے نے بریک تھرو دیا، موٹروے کی تعمیر سے انڈسٹری کو فائدہ حاصل ہوا ہے، یہ موٹروے اسلام آباد تک جائے گی، سٹرکوں کی تعمیر سے بنیادی مسائل حل ہوتے ہیں، سیال ایئرلائن کامیابی کی راہوں پر گامزن ہے، نجی فیکٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوفی خورشید مرحوم نے انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا، 2001 میں کہا تھا سیالکوٹ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی طرف جائے گا، بھارت 133بلین کی آئی ٹی کی ایکسپورٹ کر رہا ہے، سعودیہ 113بلین کی تیل کی ایکسپورٹ کر رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا اس شہر کی اکانومی میں گزشتہ 75سالوں میں موٹروے نے بریک تھرو دیا، موٹروے کی تعمیر سے انڈسٹری کو فائدہ حاصل ہوا ہے، یہ موٹروے اسلام آباد تک جائے گی، سٹرکوں کی تعمیر سے بنیادی مسائل حل ہوتے ہیں، سیال ایئرلائن کامیابی کی راہوں پر گامزن ہے۔
سٹرکوں کی تعمیر سے بنیادی مسائل حل ہوتے ہیں، خواجہ آصف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
