صدر مسلم لیگ(ن)و سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ21اکتوبر کو مینارپاکستان میں عوام نے نوازشریف کو تاریخی استقبالہو گا،نوازشریف انتقا م لینے کیلئے نہیں بلکہ ترقی کو دوبارہ شروع کرنے واپس آرہے ہیں،پاکستانی عوام نوازشریف کے ساتھ ہے،میں نواز شریف کے ساتھ ملک کی ترقی کیلئے اپنی جان لڑادوں گا۔بدھ کے روز لاہور میں اپنے انتخابی حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر (ن) لیگ نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ نوازشریف کی قیادت پر بھروسہ کیا،نواز شریف نے ملک کو لوڈ شیڈنگ سے نجا ت دلائی، ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے، اپنے دور میں ملک کی ترقی کیلئے شبانہ روز محنت کی۔شہباز شریف نے کہاکہ2018ءمیں انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی،نواز شریف کو سازش کے ذریعے اقتدار سے ہٹایاگیا،نوازشریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے،نوازشریف نے ہر طرح کے چیلنجز کا ڈٹ کر سامنا کیا،شہبازشریف نے کہا کہ21اکتوبر کو مینارپاکستان میں عوام نے نوازشریف کو تاریخی استقبال کریں گے ،عوام نے ثابت کرنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ظلم کیا گیا،پاکستانی عوام نوازشریف کے ساتھ ہے،پاکستانی ماﺅں کی دعائیں نوازشریف کے ساتھ ہیں،نوازشریف انتقا م لینے کیلئے نہیں بلکہ ترقی کو دوبارہ شروع کرنے واپس آرہے ہیں ،جنہوں نے آپ کے ساتھ زیادتی کی اس سے اچھی طرح واقف ہیں،فیصلہ کرنا ہوگا کہ انتقام لیناہے یا غریب کی تنگی کو دور کرنا ہے،میں نواز شریف کے ساتھ ملک کی ترقی کیلئے اپنی جان لڑادوں گا۔
نوازشریف کا تاریخی استقبال ہو گا،صدر مسلم لیگ ن
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
