لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے کپتان کے حوالے سے حال ہی میں گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔
پی سی بی نے ون ڈے میں محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا اور ٹیسٹ میچوں میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو قیادت سونپنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
پی سی بی کے مطابق تاحال نہ تو سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ایسا کوئی معاملہ زیر غور آیا ہے اور نہ ہی کسی کھلاڑی کے کانٹریکٹ کی کیٹیگری میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس حوالے سے تمام تر خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی پاکستان کرکٹ بورڈ ون ڈے کے لیے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا اور ٹیسٹ میچوں میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری دے کرکپتان بنانے پر غور کر رہا ہے۔