اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کا میزائل حملہ کھلی جارحیت ہے، مودی نے ابتدا کر دی اور اختتام اب پاکستان کرے گا۔ مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور پر حملے ناقابل معافی جرم ہیں۔بھارت کی طرف سے پاکستان پر میزائل داغنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ بھارت نے میزائل داغ کر اپنی ناپاک نیت کو بے نقاب کر دیا، پاکستان اب خاموش نہیں بیٹھے گا، بھارت نے امن کی پیشکش کو کمزوری سمجھا، بھارت کو اب اس کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے خطے کے امن کو دا پر لگا دیا، پاکستان کا جواب دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دے گا، بھارتی میزائل حملوں میں معصوم پاکستانیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا
مودی نے ابتدا کر دی اور اختتام اب پاکستان کرے گا، سینیٹر شیری رحمان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
