مولانا فضل الرحمن کے بیان کا جواب الیکشن کمیشن دیگا،مرتضی سولنگی

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن ایک بڑی جماعت کے رہنما ہیں، ان کے بیان کا مناسب جواب الیکشن کمیشن دے گا،اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ایک بڑی جماعت کے رہنما ہیں، ان کا بیان الیکشن کمیشن نے دیکھ لیا ہو گا، وہی اس کا مناسب جواب دیں گے،انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے اور ہم الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کے ذمے دار ہیں،سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے سوال پر مرتضی سولنگی نے کہا کہ ان کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات سدا بہار ہیں اور ان کا مستقبل بہت شاندار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں