پاکستانی اداکاراﺅں کی بھارت میں عزت نہیں ہوتی تھی، بشری انصاری

 لیجنڈری اداکارہ، گلوکارہ و لکھاری بشری انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارت کی ایک دوست ڈراما لکھاری نے بتایا تھا کہ انڈیا میں کام کرنے کے لیے آنے والی بعض پاکستانی اداکاراﺅں کی وہاں عزت نہیں کی جاتی، انہیں اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے بشری انصاری نے بتایا کہ انہیں ایک اپنی بھارتی لکھاری دوست نے انڈیا جاکر کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں کے حوالے سے ایک بات بتائی کہ بعض اداکاروں کو وہاں اچھا نہیں سمجھا جاتا، ان کی وہاں عزت نہیں کی جاتی۔سینئر اداکارہ کے مطابق انہیں دوست نے بتایا کہ بھارت میں فواد خان، علی ظفر، ماہرہ خان اور عاطف اسلم کی بہت عزت کی جاتی ہے لیکن بعض اداکاراوں کو وہاں اچھا نہیں سمجھا جاتا۔بشری انصاری کے مطابق بھارت میں مہدی حسن، استاد نصرت فتح علی خان اور راحت فتح علی خان جیسی شخصیات کی نہ صرف عزت کی جاتی ہے بلکہ ان کی تصاویر کی بھی بہت عزت کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں