وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں 16 لاکھ سے زائد لوگ سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں، 2 یا تین ستمبر کو سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہوگا۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 551 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، ممکنہ سیلاب سے ایک ہزار 657 گاؤں متاثر ہو سکتے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت متحرک ہے، صورتحال کے پیش نظر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، ہر 3 گھنٹے بعد سیلابی صورتحال شیئر کی جائے گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ ریسکیو کی 192 کشتیاں ہمارے پاس ہیں، پوری انتظامی مشینری فیلڈ میں ہے، گڈو بیراج سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 51 ہزارکیوسک ہے۔
2 یا 3 ستمبر کو سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہوگا، 16 لاکھ لوگ متاثر ہونے کا خدشہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
