آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے پیش نظر پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان بات چیت کا آغاز آج (بدھ)سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے جن میں آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائیگی، آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
بجٹ کی تیاری، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
