گلگت (پ ر)گلگت بلتستان لیویز فورس کی پاس آٹ پریڈ کی ایک شاندار اور پروقار تقریب پی آر ٹی سی سکوار، گلگت میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کیپٹن (ر) سید علی اصغر تھے۔تقریب کا آغاز روایتی انداز میں ہوا،جہاں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے مارچ پاسٹ اور عملی مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو تربیت مکمل کرنے کے بعد چارج سونپا گیا۔ دورانِ تقریب نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کیپٹن (ر)سید علی اصغر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور فارغ التحصیل ہونے والے اہلکاروں کی تربیت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کا جذبہ امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور یہ فورس عوامی خدمت میں ہمہ وقت تیار ہے۔اس موقع پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج طاہرہ یوسف نے سپاس نامہ پیش کیا اور تربیتی مراحل، چیلنجز اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے محکمہ داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا
گلگت بلتستان لیویز فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
