اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پررپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ نے چاروں صوبوں،گلگت بلتستان، آزادکشمیر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پر رپورٹ تیار کرکے بھجوائیں۔ذرائع کے مطابق نقصانات پر رپورٹ ضلعی ڈپٹی کمشنرز سے تیارکرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں سول انفرااسٹرکچر،گھروں،تعلیمی اداروں،اسپتالوں کونقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں انسانی جانوں کوپہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی حملوں سے نقصان کی تفصیلات قومی اوربین الاقومی اداروں کوفراہم کی جائیں گی جب کہ رپورٹ کی روشنی پر بحالی کے کاموں کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
