ریاض(آئی این پی )سودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ریاض میں خلیجی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خطے امن کیلئے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا خیر مقدم کریں گے۔سعودی ولی عہد نے مزید کہا ہے کہ جی سی سی خطے میں امن کے خواہاں ہیں، غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہیں، جی سی سی ممالک اور امریکا کے درمیان تعلق مضبوط ہو رہا ہے۔سعودی ولی عہد نے شام پر سے امریکی پابندیاں ہٹانے کے فیصلے کو سراہا اور یوکرین تنازع کے حل میں سعودی عرب کی جانب سے مدد جاری رکھنے کے عہد کا اظہار کیا۔ کانفرنس سے خطاب میں بحرین کے شاہ حماد الخلیفہ نے صدر ٹرمپ کے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کے اقدام کو سراہا۔کویت کے امیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری چاہتے ہیں تاہم انہوں نے عرب امن منصوبے کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یوکرین کے بحران کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں، سودی ولی عہد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
