اسلام آباد(آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے،پاک افواج کی موجودگی میں دشمن ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا، پوری قوم معرکہ حق کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔تفصیل کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی نے بدھ کو سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور معرکہ حق میں زخمی ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کی عیادت کی۔سپیکر قومی اسمبلی نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سردار ایاز صادق نے پاک فوج کے زخمی جوانوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ سردار ایاز صادق نے معرکہ حق کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ معرکہ حق کے شہدا اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کا کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے مکاردشمن کو دندان شکن جواب دیا۔پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر مادر وطن کا دفاع کیا۔ قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ ہماری مسلح افواج نے ہر محاذ پر دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ افواجِ پاکستان نے مادر وطن کےدفاع کی خاطر عظیم قربانیاں دیں۔ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔پاک افواج کی موجودگی میں دشمن ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔ پاکستان کی افواج کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے۔پوری قوم معرکہ حق کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔
پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے،سردار ایازصادق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
