ہانیہ عامر جعلی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (آئی این پی) معروف و شوخ چنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے جعلی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 18.6 ملین فالوورز کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ نے اپنے نام سے منسوب جعلی خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرنے والوں کو اپنے منفرد انداز میں جواب دے دیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری میں ایک وائرل ویڈیو شیئر کی، جس میں موبائل فون کے کیمرے کی سیٹنگ کے حوالے سے ٹپس اینڈ ٹریک شیئر کی گئی تھی، تاہم مذکورہ ویڈیو پر ویوز اور لائکس حاصل کرنے کے لیے کانٹنٹ کری ایٹر نے ہانیہ عامر کا نام استعمال کیا۔ہانیہ عامر نے وائرل انسٹا پوسٹ کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا۔انہوں نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ گوکہ یہ اتنا سنجیدہ نہیں ہے لیکن اسی طرح تم لوگ کچھ بھی لکھ کے کچھ بھی کہہ دیتے ہو اور خود ہی باتیں کرتے ہو۔انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی بھی کچھ بھی کہہ دیتا ہے اور مان جاتے ہو، آپس میں ہی کھیلتے رہتے ہو، کیا کر رہے ہو؟ ساتھ ہی انہوں نے فیکٹ چیک کرنے پر بھی زور دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں