اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جنگا سر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نائلہ کیانی کو کنچن جنگا چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھیلوں کے ہر شعبے میں اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کوہ پیمائی جیسے مشکل کھیل میں پاکستانی خواتین کا ریکارڈ قائم کرنا باعث تقویت ہے۔نائلہ کیانی آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کر چکی ہیں، وہ ماونٹ ایورسٹ، کے ٹو، نانگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر بھی قومی پرچم لہرا چکی ہیں۔نائلہ کیانی کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی خواتین کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ ملک کے کوہ پیمائی کے شعبے میں ایک نئی تاریخ بھی رقم کر رہی ہے۔نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جنگا 8650 میٹر بلند ہے
وزیراعظم کی نائلہ کیانی کو کنچن جنگا سر کرنے پر مبارک باد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
