پی ایس ایل کے بعد پاک بنگلادیش سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نہیں ہوگی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز کے بعد پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز بھی ڈی آر ایس کے بغیر کھیلی جائے گی۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد براڈکاسٹنگ عملے میں شامل ڈی آر ایس ٹیکنالوجی آپریٹ کرنے والوں نے ملک کا رخ نہیں کیا تھا، جس کے باعث اہم ٹیکنالوجی میسر نہیں تھی۔پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 3 میچز پر مشتمل پاکستان بنگلادیش کی ٹی20 سیریز میں بھی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہوگی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مہمان ٹیم کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی جبکہ دونوں ٹیموں کے کپتان بھی پریس کانفرنس میں حصہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں