توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پیش، مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

آج سماعت کے موقع پر مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔ جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 8 گواہوں کے بیانات قلم بند ہوچکے ہیں۔

بعدازاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 11جون تک ملتوی کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں