کراچی (آئی این پی) اداکارہ منزہ عارف نے سوشل میڈیا کو ازدواجی اور جذباتی رشتوں میں بگاڑ کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا۔ ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے غلط فہمیاں، حسد، اور غیر ضروری توقعات جنم لیتی ہیں، کوئی کہتا ہے اس نے اپنی منگیتر کو یہ دیا، اس نے ویسا کیا تو ہر لڑکی دبا کا شکار ہو جاتی ہے۔انہوں نے مزید مشورہ دیا کہ لڑکیوں کو چاہیے کہ دوسروں سے اپنی زندگی کا موازنہ نہ کریں، یہ موازنہ رشتے ختم کر دیتا ہے، میں یہ بھی کہوں گی کہ منگنی کے دوران لڑکی اور لڑکے کی فزیکل ملاقاتوں سے گریز کیا جائے، صرف ورچوئل ملاقاتیں کافی ہیں۔
سوشل میڈیا ازدواجی اور جذباتی رشتوں میں بگاڑ کی بڑی وجہ ہے‘ منزہ عارف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
