عمران خان کو پتا ہے طاقت کا منبع وزیراعظم کا آفس نہیں اسٹیبلشمنٹ ہے،رﺅف حسن

اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رﺅف حسن نے کہا ہے کہ عمران خان کو پتا ہے کہ طاقت کا منبع وزیراعظم کا آفس نہیں اسٹیبلشمنٹ ہے،ڈائیلاگ بھی ان سے ہونا چاہیے جن کے پاس طاقت ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں انتشار نہیں ہے صرف پارٹی کے اندر مختلف آرا پائی جاتی ہیں، ہمارے اوپر تین سالوں سے پریشر ہے اور آج بھی پریشر موجود ہے، عمران خان کی لیڈرشپ میں تمام لوگ یکجا ہیں، آئین اور قانون کا تقاضا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنی چاہیے ۔عمران خان کو آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میں پرامید ہوں کہ جب بھی عمران خان سے رابطہ یا ملاقات ہوگی تو یہ تمام اختلافات دور ہوجائیں گے۔بجٹ منظوری سے پہلے عمران خان سے ملاقات کی کوشش کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کی افواج کا70سالہ طویل تعلق ہے، ایک سیاسی جماعت کے طور پر ہمیں عمران خان کی رہائی کیلئے کبھی امریکا پر انحصار نہیں کرنا چاہیے تھا۔عمران خان کو پتا ہے کہ طاقت کا منبہ وزیراعظم کا آفس نہیں اسٹیبلشمنٹ ہے، بات چیت اسی سے ہوتی ہے جس کے پاس طاقت ہو، یعنی جو کچھ لینا دینا ہو وہ فوری بات ہوجائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں