گلگت (پ ر) معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے پریس فریڈم نیٹ ورک کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انکے حقوق کی تحفظ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا محدود وسائل کے باوجود گلگت بلتستان میں صحافیوں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے 10 کروڑ انڈومنٹ فنڈ کی منظوری دی گئی تھی جو کہ اس دفعہ دگنا کر کے 20 کروڑ کر دیا اور گلگت بلتستان میں قائم تمام پریس کلبوں کو مستحکم اور فعال بنانے کے لئے گرانٹ ان ایڈ دیا جارہا ہے جسے بھی مستقبل میں بڑھانے کے لئے پالیسی مرتب کی جائے گی۔ انہوں نے ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو پالیسی کے تحت ایکریڈیشن کارڈ کا جلد اجرا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ایکریڈیشن کارڈ اجرا میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گلگت بلتستان آذادی صحافت کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہیں اور انکے حقوق کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔ تقریب میں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نزیر احمد، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان ثریا زمان، ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید منوا، سربراہ فریڈم نیٹ ورک اقبال خٹک، صدر گلگت یونین آف جرنلسٹ ذوہیب اختر، میڈیا کے نمائندے اور دیگر سٹیک ہولڈرز شریک تھے۔
حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ایمان شاہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
