بجلی لوڈشیڈنگ، پانی بحران حکمرانوں کی نااہلی ہے، حفیظ الرحمن

گلگت (پ ر) سابق وزیراعلی و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نااہل حکمران گلگت بلتستان اسمبلی میں ڈرامہ بازیوں میں مصروف ہیں جبکہ عوام شدید گرمی میں غیر اعلانیہ پانی اور بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں۔نظام زندگی مفلوج ہوچکا ہے۔عوام نااہل اور مسلط شدہ حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔حکومت میں اتنی اخلاقی جرائت بھی نہیں کہ وہ عوام کو حقائق سے آگاہ کر سکیں۔اگر بجلی اور پانی کی کمی کا مسئلہ ہے تو باضابطہ لوڈ شیڈنگ کا اعلان کرنے میں بھی کیا امر مانع ہے۔گلگت بلتستان کے تمام وسائل کو مراعات یافتہ طبقے تک محدود کردیا گیا ہے۔پچھلے چار سالوں میں بجلی پانی جیسے بنیادی ضرورت کو مکمل نظر انداز کردیا گیا ہے نہ کوئی نیا منصوبہ دیا گیا اور نہ مسلم لیگ (ن)کے سابقہ دور کے منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دی گئی ہے۔جس کے باعث گرمیوں میں بھی عوام بدترین لوڈ شیڈنگ کا عزاب جھیل رہے ہیں۔گلگت بلتستان کا کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہیں سیاحت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ حکومت خاموش تماشائی بن کر عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس گرم ترین موسم میں گلگت کے عوام پانی کی ایک اک بوند کو ترس رہے ہیں۔24 گھنٹے بجلی کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت ذاتی مفادات کے حصول کے وقت سامنے آتی ہے اور عوام کے مشکل کے وقت عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہی ہے۔سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے کہا کہ ساری بجلی کے نظام کو ایک گریڈ میں لاکر برابری کی سطح پر بجلی کی ترسیل کو لوڈ شیڈنگ کا یکساں نظام سامنے لانا تھا حکومت اپنے تمام دعوئوں میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے سابق دور حکومت میں گلگت میں چار میگاواٹ سرپلس بجلی موجود تھی اور 21 میگا واٹ کے منصوبے زیر تکمیل تھے محض چار سالوں میں گلگت کے عوام کا بجلی کا نہ نیا منصوبہ ملا اور نہ پرانے منصوبے تکمیل کی طرف گئے۔انہوں نے کہا کہ نااہل صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کا سامنے کرنے کے قابل نہیں رہی ہے۔اس حکومت کا جلد رخصت ہونا نظام اور عوام کے ساتھ عین انصاف ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں