لاہور(آئی این پی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی خاندان کے 13 افراد پانی میں ڈوب گئے اور صوبائی حکومت سوتی رہ گئی۔دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر اپنے رد عمل میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وسائل، مشینری اور ریسکیو ٹیمیں صرف وفاق اور پنجاب پر چڑھائی کے لیے ہیں۔انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانی میں بہنے والے سیاح 2 گھنٹے امداد کے منتظر رہے لیکن صوبائی حکومت سیاحوں کی مدد کو نہیں پہنچی اور نہ ہی علی امین گنڈا پور کا ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچ سکا۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کے باعث دریائے سوات بپھر گیا جس کے نتیجے میں 7 مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے۔بعد ازاں، 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور 55 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے
ایک خاندان کے 13 سیاح پانی میں بہہ گئے، خیبرپختونخوا حکومت سوتی رہ گئی، عظمی بخاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
